شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان میاںنواز شریف ملکی وقار کی علامت اور جمہوریت کی شناخت ہیں ان کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں اور ملکی وقار بیرونی دنیا میں بلند ہوا پاکستان کے اٹیمی تجربات اور سی پیک سمیت تمام میگا ترقیاتی پراجیکٹس پر میاں نواز شریف کے نام کی مہر لگی ہے ان کی قومی و عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہیں۔میاں نواز شریف کی دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے ان کا عوام سے رشتہ اٹوٹ ہے وہ عوام کی مشکلات کو سمجھنے اور ان کا پائیدار حل یقینی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھنے والے منفرد سیاستدان ہیں ان کی سادگی، خوش اخلاقی اور عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ ان کی مقبولیت کے اہم اسباب ہیںیہی وجہ ہے کہ وہ قوم کے محبوب لیڈر ہیں۔