اسلام آباد، (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورونانک کی تعلیمات مادیت پرستی کی نفی کرتی ہیں، پاکستان کی ترقی میں سکھ برادری کا اہم کردارہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کیزیر اہتمام سکھ ازم: عالمی امن اور خوشحالی میں شراکت اور مشرق بعید میں کردارکے عنوان سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے تقریب میں آنے والے تمام سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام سکھ روایات کا بہت احترام کرتے ہیں اور اسلام اور سکھ ازم کے درمیان تعلق بہت مضبوط ہے۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ تمام سکھ یاتریوں کو پاکستان آمدپرخوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب نفرت اور تشددکی اجازت نہیں دیتا،انسانیت کی خدمت ہمارانصب العین ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپ کیلئے سلام بھیجاہے اور ہم پاکستان آنے والیسکھ یاتریوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔
پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، اعظم نذیرتارڑ
Jun 05, 2024