لاہور(خبرنگار)قیدیوں کے لئے اچھی خبر ، جیل میں کھانے کیلئے چکن کڑاہی،چکن جنجر،چکن پلاؤاور آلو انڈے بھی ملیں گے۔جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ہفتے میں 6روز چکن فراہم کیا جاتا ہے۔ قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے چکن میں چکن قورمہ تیار کیا جارہا ہے، نئے مینیو کو کیلوریز چیکنگ کیلئے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کو بھجوایا گیا ہے۔
پنجاب کے قیدیوں کوکڑاہی‘جنجر چکن پلائو‘ آلو انڈے بھی ملیں گے
Jun 05, 2024