بھارت: ممبئی دھماکوں کے الزام میں قید مسلمان انتہا پسندوں کے تشدد سے قتل 

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کلمبہ سینٹرل جیل میں 5 مشتعل ہندو قیدیوں نے 59 سالہ مسلمان قیدی کو تلخ کلامی کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اْن کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے مسلمان قیدی کی شناخت 59 سالہ محمد علی خان عرف منا کے نام سے ہوئی ہے جو 1993ء میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں قید کاٹ رہے تھے۔ عینی شاہدین کے بقول اس دوران  ایک حملہ آور نے گٹر کے لوہے کے ڈھکن کو محمد علی کے سر پر دے مارا جس سے خون کا ایک فوارہ نکلا اور مسلمان قیدی نے وہیں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

ای پیپر دی نیشن