اسلام آباد نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔ نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، جون کیلئے بجلی مزید ایک روپے 90 پیسے مہنگی، نوٹیفیکشن جاری
Jun 05, 2024