ریٹائرڈ ججوں کا الیکشن ٹریبونل‘ جسٹس شاہد کریم کی کیس کی سماعت سے معذرت

Jun 05, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کر کے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔ جب سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

مزیدخبریں