کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں سٹریٹ کرائمز پر وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بڑھتے سٹریٹ کرائمز میں نوجوانوں کے قتل پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ میں انہوں نے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو بیرون ملک سے واپس آ کر ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔