ایف بی آر کی بڑی کارروائی، ٹیکس فراڈ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

Jun 05, 2024

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس فراڈ میں ملوث نیٹ ورک حیدر آباد اور کراچی سے پکڑا گیا اور ڈائریکٹوریٹس جنرل آئی اینڈ آئی اور آئی آر حیدر آباد اور کراچی نے کارروائی کی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ایک کمپنی پر 10 ارب، دوسری پر 11 ارب69 کروڑ روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جعلی کمپنیاں اور جعلی انوائسز بنانے میں منظم گروپوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں فراڈ ہونے کی تصدیق کی۔ ایف بی آر کے مطابق جعلسازوں کے احتساب سے اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی۔

مزیدخبریں