قصور (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سول ڈیفنس کی پولیس کے ہمراہ غیر قانونی پٹرول شاپس کیخلاف کارروائی‘ متعدد دکانیں سیل کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ پٹرول سے متعلقہ غیر قانونی سامان قبضہ میں لیکر تھانہ میں جمع کرا دیا۔ ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس سیف اللہ کے مطابق گیس ری فلنگ اور جگہ جگہ پٹرول کی فروخت کی وجہ سے ہونیوالے حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔