شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ قوم کو جھوٹے دعووں کے سہارے ورغلانے اور دھاندلی زدہ اقتدار کو دوام دینے کی خاطر پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کرنے والے موجودہ حکمران جلد اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوں گے حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے رہنما خود حکومت کے اسی سال خاتمے کا عندیہ دے رہے ہیں جو ہمارے اصولی موقف کی تائید ہے عوام باشعور ہے جو دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور جلد اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
عوام باشعور ‘ دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: ناصر محمود واہگہ
Jun 05, 2024