سرائے مغل (نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالجبار خاں نے اپنے تنظیمی دورہ کے دوران امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر اور کسانوں کے مشورے کے بعد ضلع قصور کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔ امیر ضلع سردار نور احمد ڈوگر کے مشورے کے بعد پر ضلع قصور کسان بورڈ کے نو منتخب صدر سردار سیف اللہ ڈوگر ایڈووکیٹ اور ضلع قصور کے نو منتخب جنرل سیکرٹری صوفی محمد طارق عباس ایڈووکیٹ سے ان کے نئے عہدوں کا حلف لے لیا۔ اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان اور کسان بورڈ کے صوبائی رہنما ارشاد احمد منڈ بھی موجود تھے۔
کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر ‘ جنرل سیکرٹری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Jun 05, 2024