شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے عوام دوست اقدامات کی بدولت مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح کو 2017 پر لیکر آئیں گے وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ثابت ہو گا جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوخصوصی ریلیف ملے گا بانی پی ٹی آئی انتشار اور نفرت کی سیاست سے باز آجائیں اور سانحہ 9مئی پر قوم سے معافی مانگیں ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، (ن) لیگ ملکی سیاست کا حسن اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر کردار ادا کیا ۔
وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ثابت ہو گا: طارق محمود
Jun 05, 2024