کامونکی (نمائندہ خصوصی)ہوٹل مالکان شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، بتایا گیا ہے کہ عبداللہ روڈ کے ارشد اور فوڈ سٹریٹ پر ہوٹل مالکان خالد سیٹھی وغیرہ میں تنازعہ چلا آرہا ہے، گذشتہ رات ارشد ہوٹل پر دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے آیا تو اس دوران خالد سیٹھی،جبران سیٹھی اور ارسلان وغیرہ چار افراد اْسے زبردستی اپنے ہوٹل میں لے گئے وہاں پر حبس بے جا میں رکھ کر ملزم اْس پر تشدد کرتے رہے۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔