قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 70 چوہدری تشکل عباس وڑائچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں سزا معطلی کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت میڈیا گروپ ‘‘حسیب پندھیر’’سے دوران گفتگو کیا انہوں کے کہا وفاقی وزراء عدالتوں کو تیور دکھانے کی بجائے حق اور سچ پر مبنی فیصلوں کو تسلیم کریں۔ تحریک اصاف کی قیادت اور کارکن گزشتہ ایک سال سے ظلم و جبر کا سامنا کرنے کے باوجود ثابت قدم ہیں،ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے اور یہی ہمارا سب سے بڑا جرم ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی سر خرو ہوکر دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے۔