گوجرانوالہ:عوامی شکایات پر گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کا تبادلہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )عوامی شکایات پر گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کا تبادلہ کر دیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رفیق کامونکی کی ہیڈ مس کرن شہزادی کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے اور سٹاف اور ٹیچرز کیساتھ ناروا سلوک کرنے بارے شکایات ملنے پر ڈی ای او ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان کا فوری طور پر دوسرے سکول میں تبادلہ کردیاہے جبکہ ان کی جگہ سینئر ہیڈ مس نادیہ امجد کو سکول کی ہیڈ شپ کا چارج دے دیا ہے۔مس کرن شہزادی کے ٹرانسفر ہونے پر اہل علاقہ اور سکول کے سٹاف نے خوشی کا اظہار کیا اور سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن