گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور سیلون چیمبر آف کامرس میں معاہدہ طے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور سیلون چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے معا ہدے پر دستخط،چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں تجارتی وفد نے سیلون چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ، دورے کے دوران مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کئے گے۔ اس موقع پر سیلون چیمبر کے سیکرٹری جنرل اور سی ای او بوانیکا باہو پرایرا کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور پاکستان کی باہمی تجارت کا حجم چار سو ملین ڈالر ہے ،سری لنکا پاکستان کو ربر، چائے، ناریل، ایم ڈی ایف بورڈز ، اینیمل فیڈ اور پان پتہ ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ پاکستان سے کپڑا، فارماسیوٹیکل، ہوم ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان، چاول، پیاز اور آلو امپورٹ کرتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ پاکستان سے ایک اعلی سطحی وفد سری لنکا کا دورہ کر رہا ہے جو گوجرانوالہ کے بڑے صنعتکاروں پر مشتمل ہے ہم چاہتے ہیں کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے ساتھ مل کردونوں ممالک کی کاروباری برادری کی ترقی کے لئے کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن