صوبائی وزیر صحت کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے علاج معالجے کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ محکمہ بلڈنگ کے حکام نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نیو بلاک میں بیسمنٹ کا کام 84 فیصد، گرانڈ فلور 98,فرسٹ فلور 97 جبکہ جبکہ سیکنڈ فلور کا 89 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں ترقیاتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی میں جاری ترقیاتی کام کو 10 جون تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن