فواد چوہدری کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل طلب

Jun 05, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل  11 جولائی  کو طلب کر لیئے ہیں۔ سماعت کے دوران  فوادچوہدری اپنے وکیل قمر عنایت راجہ اور فیصل فرید چوہدری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے  پراسکیوشن کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا ، عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری لگائی ، فواد چوہدری کی استدعا پر کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ، فوادچوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہے

مزیدخبریں