اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ائیشن ڈویلپمنٹ بینک نے نان بینکنگ مالیاتی شعبے میں خواتین کے کردار اور خواتین کی نمائندگی اور شمولیت کو فروغ دینے اور اس حوالے سے پالیسی ترتیب دینے کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کی۔ ورکشاپ میں نان بینکنگ مالیاتی شعبے کے نمائندوں، ائیشن ڈویلپمنٹ بینک ، معاشی و پالیسی ماہرین نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں ایس ای سی پی نے مالیاتی اور فنانس کے شعبوں میں خواتین کی شمولیت میں اضافے کے لئے پالیسی رپورٹ بھی پیش کی جس میں نان بینکنگ کے شعبے میں خواتین کے کرادار اور ان کی شمولیت میں اضافے سے متعلق پالیسی تجاویز اور فریم ورک تجویز کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں موجود اسٹیک ہولڈروں اور پالیسی میکرز نے مجوزہ فریم ورک پر اپنا فیڈ بیک اور تجاویز پیش کئیں۔
ایس ای سی پی کی مالیاتی شعبے میں خواتین کے کردار پر ورکشاپ
Jun 05, 2024