اسلام آباد(خبرنگار)قومی ادارہ صحت نے اسہال (ہیضہ )سے بچا اوربروقت کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ یہ ایڈوائزری صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے ایڈوائزری کے مطابق شدیداسہال (ہیضہ )کی بیماری Vibrio cholerae کی وجہ سے آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا ء کا شکار ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں گرمیوں اور برسات کے موسم میں (مئی سے نومبر تک)اسہال (ہیضہ)کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے ناقص حفظان صحت اور پینے کے صاف پانی کی کمی بھی مختلف علاقوں میں اس بیماری کے پھیلا کے لئے سازگار حالات فراہم کرتی ہے۔