اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) فرانس کے پاکستان میں سفیر نکولیس گیلے نے کہا ہے کہ فرانس پاکستان سمیت دنئا بھر میں بہتر ماحول کے لئے اقدامات اور کاوشیں کر رہا ہے، سیکیور اسلامک فرانس، پاکستان مشن (ایس آئی ایف) کے ذریعے فرانس کی حکومت پاکستانی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے مالی معاونت کے علاوہ بہترین مواقع مہیا کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے ایس آئی ایف کے زیر اہتمام ایک تقریب میں فرانس کے سفیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یتیم بچوں اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ عالمی یوم ماحولیات منایا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ایک فرد کی حیثیت سے ہم سب کو ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے اور ہمیں اپنے سیارے زمین کے تحفظ کے لیے دانشمندانہ انتخاب کرنا ہوگا۔
فرانس پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہتر ماحول کیلئے اقدامات کر رہا ، نکولیس گیلے
Jun 05, 2024