راولپنڈی(جنرل رپورٹر )کمشنر راولپنڈی ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نے ڈویڑن بھرکے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عید کی تعطیلات پر پبلک ٹرانسپورٹ کا معائینہ کرنے کے لئے خود بس ٹرمینلز کا دورہ کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر مناسب کرائے، گاڑیوں کی فٹنس، اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی وغیرہ کو یقینی بنائیں، گاڑیوں پر نمایاں جگہوں پر کرایہ نامہ آویزاں ہو، حکومت پنجاب کی ہدایات پر کمشنر راولپنڈی ڈویڑن نے عید الاضحی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرزکو کہا کہ بس اسٹینڈز/ٹرمینلز، ریسٹ ایریاز پر عوام کی سہولت کے اقدامات مکمل کریں، نماز کی جگہوں کی صفائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ، پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کی جائے اورپبلک و کمرشل گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عید پر پبلک ٹرانسپورٹ کا معائینہ کرنے کیلئے خود بس ٹرمینلز کا دورہ کریں،کمشنر
Jun 05, 2024