راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ حکام نے ٹریڈ لائسنس کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا،مالکان اور ملازمین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی 60دوکانوں کو سیل کر دیا اور4لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا، فوڈ انسپکشن سیل کینٹ بورڈ چکلالہ محمد محسن نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں قائم ریسٹورنٹ، ہوٹل، بیف شاپ، مٹن شاپ، بیکری، ملک شاپ، تک شاپ، ریفریشمنٹ سینٹر، ٹی سٹال، برگر پوائنٹ و دیگر فوڈ آٹ لٹس (Outlets) مالکان اور ملازمین کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہپا ٹائی ٹس BاورC،سٹول ٹیسٹ، ٹائی فائیڈ، ٹیوبر کلاس ٹیسٹ اور ضروری ویکسی نیشن کروا کر رپورٹ جمع کروائیں اور ٹریڈ لائسنس حاصل کریں اس کے بغیر لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والوں ک خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور دوکان وکا روبار کو سیل کر دیا جائے گا۔
کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ حکام کاٹریڈ لائسنس کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار
Jun 05, 2024