این ڈی ایم اے کانفرنس، مون سون کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ 

اسلام آباد (وقائع نگار)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میںایک اعلی سطحی کانفرنس کاانعقاد ہوا۔ جس کا مقصد تمام وفاقی اور صوبائی متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی جانب سے مون سون کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ کانفرنس میں خصوصاً آفات کے خطرات کے تدارک اور مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب اور دیگرخطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات  کی جانب سے مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاہدہی کی گئی۔چیئرمین کے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ مون سون میں کسی بھی  ہنگامی صورتحال کے لیے بروقت اور موثر ردوعمل تیار کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن