راولپنڈی(فورم ۔اکمل شہزاد)آل پاکستان ریلویز پنشنرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا کہ 2024 کے وفاقی بجٹ میں حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں کے برابر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافہ کیا جائے ،پینشن کی ادائیگی اے جی پی آر آفس سے ممکن بنائی جائے، پینشن کی ادائیگی بر وقت کی جائے،مئی 2021 سے لیکر اب تک ریلوے سے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی/کموٹیشن کی ادائیگی فوری کرتے ہوئے تمام مطالبات منظور کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہارآل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چئیرمن محمد اسلم عادل بٹ ،صدر یحیی جان خٹک ،نائب صدر محمد خورشید اعوان ،سیکریٹر جنرل اورنگزیب تنولی،سیکرٹری پریس و انفارمیشن میاں سہیل انور اور فوکل پرسن محمد یونس جٹ نے آمدہ بجٹ پر اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز اور invalid person ملازمین کو بنیولنٹ فنڈ کی ادائیگی ممکن بنائی جائے۔ میرج گرانٹ 2017 کے بعد اب تک نہیں کی گئی جسے ممکن بنایا جائے۔ فیئر ویل گرانٹ یعنی ایک بنیادی تنخواہ کی ادائیگی کی جائے۔ آل پاکستان ریلویز پینشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ ہماری پریشانی کا سدباب کیا جائے۔ ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں ،
بجٹ میں تنخواہوں کے برابر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا جائے
Jun 05, 2024