نوجوانوں کو صوفیا ء کی تعلیمات سے روشناس کر انا مشن ہے، پرویز اختر گوہرشاہی

Jun 05, 2024

 اسلام آباد(وقائع نگار)عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی عرس مبارک باباسیدگوھر علی شاہ  بابا سیدنا فضل حسین شاہ منایا گیا،زیر صدارت عالمی مرکزی امیر سیدنا پرویز اخترگوہرشاہی نے کی،پرویز اخترگوہرشاہی نے کہا کہ نوجوانوں کو صوفیا کرام کی تعلیمات سے روشناس کر انا ہمارا مقصد ہے ،صوفیا کے آستانوں سے پیار ومحبت، برداشت اور رواداری کا پیغام ملتا ہے صوفیا کی تعلیمات سے امن و محبت کا درس ملتا ہے امت مسلمہ کو درپیش مسائل صوفیائے کرام کی تعلیمات کو فروغ دیکر حل ہوسکتے ہیں، پاکستان صوفیا کی سرزمین ہے صوفیا کا پیغام امن، برداشت اور بھائی چارے کا ہے برصغیر پاک و ہند میں اولیا کرام کے آستانے فیوض و برکات کا مظہر ہیں جن کا فیوض ہمیشہ جاری رہے گا تقریب میں ذوالفقار احمد گوہر شاہی،مرکزی نائب ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ علامہ احمد حسن فاروقی، ذولفقار احمدگوہر شاہی،ناصر سائیں،معظم شاہ، طاہر شاہی ،یاسرمحمودشاہ،فہدشاہ،انجمن سرفروشان اسلام پنجاب کے امیر ساجدسہیل قادری،انجمن سرفروشان اسلام کے سینیئر رہنمامحب علی قادری،امیر راولپنڈی اسلام آباد اشفاق قادری نے شرکت کی، دوخوش نصیبوں کو عمرہ ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے گئے۔

مزیدخبریں