اسلام آباد(وقائع نگار )چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں سائلین کی شکایت سنیں اور ان کو حل کرنے کے لئے موقع پر احکا مات جاری کئے، ادارے پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے میں خود لوگوں کے مسائل سنوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی فائل بائی ہینڈ نہ چلائی جائے ۔