ٹینکروں کے ذریعے سڑکوں پر ڈیزل کی فروخت ملکی مفادات کیخلاف ہے،پی پی ڈی اے

Jun 05, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹینکروں کے ذریعے سڑکوں پر ڈیزل کی فروخت کا منصوبہ ملکی مفادات کے خلاف ہے جس سے سمگلنگ میں مزید اضافہ ہو جائے گا جبکہ حکومت کو ریونیو کی مد میں اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ اس فیصلے سے عوام کی جان و مال کو زبردست خطرات لاحق ہو جائیں گے جبکہ پٹرولیم کمپنیوں اور پٹرول پمپ مالکان کی بھاری  سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔ پی پی ڈی اے کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسن شاہ نے پٹرولیم ڈیلزر کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی اکثریت سمگل شدہ تیل فروخت نہیں کر تی کیونکہ اس سے انکی تیس سے چالیس کروڑ کی سرمایہ کاری خطرہ میں پڑ جاتی ہے مگر نوزل لگے بے نامی ٹینکروں کے ذریعے اسکی فروخت آسان ہو گی کیونکہ تین چار پھیروں میں ہی ٹینکر کی قیمت نکل آئے گی جس کے بعد ناقابل یقین منافع کا سلسلہ شروع ہو جائے گاجبکہ پٹرول پمپ دیوالیہ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں