گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر خضرظہور گورائیہ نے اچانک بازار کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف بیکری شاپس پر جا کر ڈبل روٹی، رس وغیرہ کے ریٹ چیک کئے اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمت پر اشیاء کی فروخت پر مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت ڈبل روٹی، رس ودیگر اشیاء کی فروخت پرجرمانوں کے ساتھ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے سی گو جر خان خضرظہور گورائیہ کابیکری شاپس کاوزٹ
Jun 05, 2024