سردار سلیم حیدر نے حقیقی عوامی گورنر ہونے کا ثبوت دیا ،آصف علی ملک  

Jun 05, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار)سابق ایم پی ا ے و پارلیمانی سیکرٹری آصف علی ملک ایڈو وکیٹ نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان نے گو رنر کا منصب سنبھالنے کے ایک ماہ کے اندر ہی اٹک میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس،ڈائلسز سنٹر کے قیام کیلئے جو اقدام اٹھایا ہے اس پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں انھوں نے حقیقی عوامی گورنر ہونے کا ثبوت دیا ہے انھوں نے کہا کہ فتح جنگ پنڈ یگھیب میں اعلی تعلیمی ادارے کا اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ایک طویل عرصہ سے اس علاقے کے عوام کی دلی خواہش تھی کہ اس علاقے میں کسی بھی بڑی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاہم یہاں سے منتخب ہونے والے ایم این اے ایم پی ایز نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی نہ ہی وہ اس کے اہل تھے سردار سلیم حیدر خان نے دوران الیکشن ہر جلسہ میں اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر اللہ نے ان کو موقع دیا تو فتح جنگ پنڈیگھیب کو ایک اچھی ہسپتال اور ایک یونیورسٹی کا تحفہ دوں انھوں نے گورنر کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی ان منصوبوں کیلئے کوششیں شروع کر دی تھیں اللہ کے فضل و کرم سے پنجاب یونیورسٹی کے فتح جنگ کیمپس کی فزیلٹی رپورٹ آچکی ہے جبکہ پنڈیگھیب میں ایک علاج معالجہ کی سہولت کیلئے ایک معیاری اور تمام تر سہولیات سے آراستہ ڈائلسز سنٹر بننے سے غریب مریضوں کو نزدیک ترین علاج کی سہولت میسر آئے انسانیت کی خدمت کیلئے یہ ایک بڑا اور خوش آئند اقدام ہے جنڈ میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام سے جنڈ جیسے پسماندہ علاقے کے طلبہ کو اعلی تعلیم کی سیہولت فراہم ہو گی بھی جلد بنے گا انھوں نے کہا کہ اگر چہ حلقے وہ الیکشن میں ناکام ہوئے ہیں تاہم لوگوں کی دعاں اور پارٹی قیادت کی مہربانی سے اللہ تبارک تعالی نے ان پر اپنا خاص کرم کیا ہے اور ان کو گورنر کا منصب ملا ہے جو یقینا اٹک کے عوام کیلئے باعث فخر و خوش قسمتی ہے  

مزیدخبریں