تربیلا(نامہ نگار) تحصیل غازی کے پہاڑی سلسلے کوہ گندگر بانڈی سیداں پیر تان کے مقام پر موجود جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔جس نے پہاڑی سلسلے پر موجود جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو رہے ہیں۔آگ نے چاروں اطراف سے پہاڑی سلسلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس کی سے پہاڑی سلسلہ پر موجود ملحقہ علاقوں میں دھواں کے بادل چھا ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں جنگلی جانوروں کی بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ پہاڑی سلسلہ پر روڈ نہ ہونے سے آگ بجھانے کے لئے کوئی رسائی نہیں ہے۔ صرف فضائی سروس ہی آگ پر قابو ناممکن ہے۔ صرف باران رحمت ہی ضرورت ہے۔