چوآسیدن شاہ(نامہ نگار) راجہ رحیم عباس کو مین بازارروڈ نزددکان عظیم فرنیچر مسمی نزاکت حسین نے چاقو نما خنجرسے وار کرکے شدید زخمی کر دیا جسے فوری THQہسپتا ل چوآسیدن شاہ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر راجہ رحیم عباس جان بحق ہوگیا۔وجہ عنا د چند دن ہونے والی تلخ کلامی ہے ۔راجہ رحیم عباس کی نماز جنازہ اور تجہیز وتکفین محلہ چھپر قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بھاری تعداد میں شرکت کی اور مرحوم خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران قتل کا ہونے والا اسطرح کا دوسرا وقوعہ ہے جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے علاقہ کے عوام نے اس سلسلہ میںارباب اختیار سے راست اقدام کی اپیل کی ہے۔