چکوال( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ( ق)چکوال کے ضلعی ر ہنما محمد خان تترال نے کہا کہ راجہ ضمیر الدین احمد اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب کے صاحبزادے راجہ صفی الدین ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راجہ صفی الدین ایڈووکیٹ پر حملہ کرنے والے افراد کو فی الفور گرفتار کیاجائے۔ گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ تاکہ آئندہ معروف قانون دان یا قانون کے محافظوں کے اوپر اس قسم کا واقعہ پیش نہ آئے۔ ایک بار پھر پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔