حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ڈی سی اٹک عاطف رضا کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف نے دوسرے روز بھی شہر اور نواحی علاقوں کے تندوروں پر چھاپے مارے یہاں پر تندور مالکان 14 روپے کے حساب سے روٹی فروخت نہیں کر رہے تھے جس پر انہیں 25 ہزار روپے کے قریب جرمانہ اور سخت وارننگ جاری کی او ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے دکانوں کے سامنے 14 روپے کی روٹی کے حساب کا بینر لگائیں دوسری کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ایل جی پی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پرانی قیمتوں پر ایل جی پی فروخت کرنے والے دکانداروں پر بھی کاروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار پر 10 ہزار روپے جرمانہ اور ایک دکان کو سیل کر دیا جبکہ اے سی حضرو نے تجاوزات کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تجاوزات ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے بھی ریڑھی بانوں کو رات اٹھ بجے کے بعد مین سڑک کے کنارے کھڑا ہونے کی اجازت دی گئی شہریوں نے عوام کے تمام کو لوٹنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے پر اے سی حضرو کامران اشرف کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
اے سی حضرو کی کا رروائی ،سستی روٹی فراہم نہ کرنے والے تندور مالکان کو جرمانہ
Jun 05, 2024