پر فتن دور میں علمائے کرام کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئیں،علامہ عبدالغفور چشتی

  فتح جنگ (نامہ نگار)موجودہ پر فتن دور میں علمائے کرام کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں دین اسلام کی درست تشریح ان کا اولین فرض ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ عبدالغفور چشتی نے سنی علما کونسل فتح جنگ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت علامہ عامر عباس قریشی نے کی اجلاس سے مفتی عرفان القادری اور مفتی عاصم مدنی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علامہ بشارت قادری،مولانا رفعت علی قادری،علامہ شعبان مدنی،مولانا عابد چشتی،علامہ مطیع الرضا،مولا نا آصف محمود چشتی،مولانا اجمل خان قادر ی ،حافظ ہارون،علامہ امجد خان قادری،مولانا طاہر قادر ی ،علامہ طارق محمود،علامہ عمران عطاری،حافظ رستم علی ،مولانا افتخار احمد،علامہ ذوالفقار علی حیدری،صا حبزادہ بلال جامی،حافظ غلام مرتضی،مولانا عثمان جیلانی،مولانا دانش چشتی،حافظ عبدالرزاق،قاضی طالب حسین،حافظ احمد علی شوکت،مولانا مبشر الاسلام سمیت سنی علما کونسل سے وابستہ علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی علامہ عبدالغفور چشتی نے کہا کہ علما کرام دین اسلام کی خدمت کر رہے ہیں سنی علما کونسل فتح جنگ نے دین کی ترویج و اشاعت اور اہل سنت کومتحد کرنے کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں صدر سنی علما کونسل علامہ عامر عباس قریشی نے کہا کہ اہل سنت باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐپر کسی قسم کو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا علمائے کرام اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن