جہلم اور گردونواح میں ناقص اور غیرمعیاری آٹے کی فروخت کا انکشاف

 جہلم(نامہ نگار) جہلم شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر کچھ فلور ملز سے ناقص اور غیرمعیاری آٹے کی تیاری اور سپلائی کا انکشاف ہوا ہے محکمہ فوڈ کنٹرول جہلم کے عملے کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے شہری ناقص اور غیرمعیاری آٹا استعمال کرنے پر مجبور ہیں مگر ڈی ایف سی اور اس کا ماتحت عملہ فیلڈ میں جاکر چیکنگ کرنے کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہا ہیے شہری کا ناقص اور غیرمعیاری آٹے کے استعمال سے پیٹ کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب۔سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن