اڈیالہ ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں خواب خرگوش کے مزے لینے لگیں

 اڈیالہ (نا مہ نگار ) اڈیالہ روڈ کے تاجر خواہ وہ قصاب ہوں ،دودھ فروش ہوں یا اشیاء خوردونوش فروخت کر نے والے ہوں یا فروٹ اورسبزی فروخت کر نے والے ہوں ،انکا قبلہ درست کر نے کیلئے حکومت نے بھاری بھر کم تنخواہوں پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا رکھی ہیں جن کو ہر ماہ با قاعدگی سے قومی خزانے سے تنخواہیں دی جاتی ہیں مگر کیا مجال ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کو حلال کر نے کیلئے دوکانداروں کے گرد اپنا گھیرا تنگ کریں ،اور مہنگائی میں کمی ہو نے کے باوجود من مانے ریٹ پر عوام کو اشیاء مہنگی فروخت کر نے والے ظالموں کو کیفر کر دار تک پہنچائیں ،مگر کمیٹی کے ارکان کیا مجال ہے کہ ان ظالموں کا محاسبہ کریں اور عوام کو ان کے چنگل سے نکالنے کیلئے عوام کی داد رسی کریں ،عوام نے DC راولپنڈی سے درخواست کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں تاکہ شہری گراں فروشوں سے بچ سکیں  اور انھیں سستی اشیاء فراہم ہو سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن