مری(نمائندہ خصوصی)ہفتہ وارتعطیلات،ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں، میدانی علاقوں طوفانی گرمی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہو ئے سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کے قدرتی ماحول ،دلفریب موسم،مہکتی فضاں،خو بصور ت قدرتی نظارو ں،ٹھنڈے پانی کے چشموں اورآ سما ن کوچھوتے بلندوبالاکوہساروں سے لطف اندوز ہونے کے یہاں کارخ کرلیا ہے جبکہ سیاحوں کی بڑ ی تعداد میں مری آمد جاری بھی جاری ہے مال روڈ،کشمیر پوا ئنٹ،پنڈی پوائنٹ،بھوربن،پتر یا ٹہ، گلیات سمیت تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے،سیاح فیملیاں اورمنچلے اس جنت بینظیر وادی کے دلکش نظارو ں،خو شگوار ہواں اور قد رتی ماحول سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں گزارے ہوئے اپنے حسین لمحا ت کو کیمروں اورسلفیوں میں محفوظ کر تے نظر آتے ہیں۔
موسم گرماکی چھٹیاں ، سیاحوں نے ملکہ کوہسارمری کا رخ کر لیا
Jun 05, 2024