بوچھال کلاں(نامہ نگار) گورنر پنجاب سلیم حیدر سجا د شاہ کے عرس میں شرکت کے لئے موضع گاہی پہنچے تو ان کا استقبال سید عمران شاہ ،راجہ مجاہد افسر اور دیگر نے کیا گورنر پنجاب نے سجاد شاہ کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں انہیں عرس کے موقع پر بیلوں کے کراہ کے میدان میں لایا گیا جہاں انہوں نے ضلع بھر سے آئے بیلوں کا کراہ دیکھا اس موقع پر انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میلے ٹھیلے پنجاب کی ثقافت ہیں اور حکومت ان کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے میلوں میں دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر جدہ مسلم لیگ ن کے صدر ملک محی الدین ، پروفیسر ملک عظمت جوگی، ملک عظمت حیاتاور دیگر بھی موجود تھے۔