مٹھیال، مہنگائی کا جن بے قابو،دکانداروں کی من مانیاں عروج پر

مٹھیال (نامہ نگار) جنڈ انتظامیہ کی عدم توجہ اور ٹھنڈے کمروں سے باہر نہ نکلنے کی وجہ سے جنڈ شہر اور گردونواح میں اشیاء   خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں انتظامیہ کی جانب سے پرائس لسٹیں جاری تو کردی جاتی ہیں تاہم اس پر عمل درآمد کروانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے دکانداروں کی جانب سے شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں سبزی،فروٹ اور گوشت کی فروخت بھی نرخ نامے کے بجائے من مانے ریٹ کے مطابق کی جاتی ہے آٹے اور میدے کے نرخ کم ہوجانے کے باوجود بیکرزمالکان ڈبل روٹی،بسکٹ اور دیگر اشیاء￿  پرانے نرخوں پر فروخت کررہے ہیں پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز حضرات نے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی حکومتی ریلیف کے ثمرات سے تحصیل جنڈ کی عوام بدستور محروم ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل جنڈ کی انتظامیہ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کیے گئے ریلیف سے تحصیل جنڈ کی عوام بھی مستفید ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن