محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کرلی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایا کہ سزا میں کمی اور رہائی کیلئے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جیل کچن، ہسپتا ل، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔
پنجاب میں عید الاضحی پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کی سمری تیار
Jun 05, 2024 | 15:10