عدالتی احکامات کی خلاف ورزی:ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے موبائل کی فرانزک رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن