سابق رکن قومی اسمبلی و سینئر رہنما جمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا قاضی عصمت اللہ انتقال کر گئے ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میرغلام مصطفی شاہ نے مولانا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا اورانہوں نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاضی عصمت اللہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی و سینئر رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مرحوم مولانا قاضی عصمت اللہ کی اپنے حلقے کی عوام کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
جے یو آئی رہنما مولانا عصمت اللہ انتقال کر گئے
Jun 05, 2024 | 15:41