یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

ایک اور یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنےکی منظوری دے دی۔ 90 رکنی پارلیمنٹ میں سے 52 ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ دیگر غیرحاضر رہے۔یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے سویڈن، قبرص، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ مالٹا نے کہا ہے کہ وہ بھی جلد فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گا۔سپین، آئرلینڈ اور ناروے نے گذشتہ ہفتے فلسطین کو ایک ریاست کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد فلسطینی حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 145 ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن