پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔اپنے اعلامیے میں پاور ڈویژن نے کہا کہ مختلف چینلز پر نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہیے تھا۔پاور ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔