کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے تحت آج شہر میں تیز ہواؤں کاراج رہے گا، شہر کا مطلع اس وقت جزوی ابرآلود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے. جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 4 سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے.پنجاب اور اسلام آباد میں 4 سے 6 جون کے دوران بارش متوقع ہے. اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 سے 7 جبکہ سندھ میں 6 سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Jun 05, 2024 | 17:21