مظفرگڑھ ميں تشددکانشانہ بنانے کے بعداغوا کی جانيوالی خاتون کوپوليس نے بازياب کراليا گیا۔

Mar 05, 2012 | 12:31

سفیر یاؤ جنگ
مظفرگڑھ پوليس کے مطابق اغوا کی جانے والی خاتون منظوربی بی کوتھانہ ترنڈہ محمد پناہ رحيم يارخان کی حدود سے بازياب کراليا گيا ہے۔پوليس تھانہ کندائی نے ایس ایچ او سمیت چالیس سے زائد ملزمان کيخلاف اغواکا مقدمہ درج کيا جن میں سے ايس ايچ اوتھانہ کندائی غلام اصغر شاہ سمیت پینتیس افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پوليس کے مطابق عذرا نامی لڑکی نے نادر سے پسند کی شادی کی تھی جس پراس کے اہل خانہ سميت سو سے زائد افرادنے نادر کے گھرپر حملہ کيا اور اس کی خالہ منظور بی بی کوتشدد کانشانہ بنايا،اس کے کپڑے پھاڑديے اورنيم برہنہ کرکے گليوں کے چکرلگوانے کے بعد اغوا کرلیا۔
مزیدخبریں