روس میں ہونیوالےصدارتی انتخابات میں وزیراعظم ولادی میرپیوٹن کی کامیابی پرجشن منایا گیا۔

Mar 05, 2012 | 12:46

سفیر یاؤ جنگ
روس کے سینٹرل الیکشن کمیشن کے چیئر مین نے بتایا کہ ولاد پیر پیوٹن نے تریسٹھ فیصد سے زائدووٹ حاصل کیئے جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے پیوٹن کے مخالفین نے انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پیوٹن کو کامیاب کروانے کے لیئے زبردستی ووٹ ڈلوائے گئے۔دوسری جانب ولاد میر پیوٹن کے تیسری مرتبہ بطور صدر کامیاب ہونے پرکریملن کے باہرہزاروں شہریوں نےجشن منایا۔روس کے آئین کے مطابق ایک شخص تین مرتبہ صدر نہیں بن سکتا تاہم آئین میں ترمیم کے بعد ولادی میرپوٹن نےصدارتی انتخابات میں حصہ لیااورکامیاب قرارپائے۔واضح رہے کہ ولادمیر پیوٹن اس سے قبل دو مرتبہ روس کے صدر رہ چکے ہیں۔
مزیدخبریں