سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت کل تک ملتوی، قدرتی ذخائرکی کان کنی کيلئے خواہشمند غيرملکی کمپنی ٹيتھيان کی اپيل کومستردکرديا گيا۔

Mar 05, 2012 | 13:08

سفیر یاؤ جنگ
سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے،آج سماعت کے دوران حکومت بلوچستان نےعدالت کو بتاياہے کہ قدرتی ذخائرکی کان کنی کيلئے خواہشمند غيرملکی کمپنی ٹيتھيان کی اپيل کومستردکرديا گيا ہے۔ چيف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی ميں سپريم کورٹ کے تين رکنی بنچ نے ریکوڈک کيس کی سماعت کی۔ايڈووکيٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتاياکہ قدرتی ذخائر کی کان کنی کی خواہشمندکمپنی ٹی سی سی کی اپيل کو صوبائی سيکرٹری معدنيات نے مستردکرديا ہے۔ٹی سی سی کے وکيل نے عدالت کو بتاياکہ انہيں اس فيصلے کی نقل آج ہی ملی ہے اوروہ اس پرکچھ غورکرنا چاہتے ہیں جس پرعدالت نے مقدمہ کی سماعت کل تک کيلئے ملتوی کردی.
مزیدخبریں