بھارت نے سپرسانک براہموس کروز میزائل پاکستانی سرحد کے قریب تعینات کر دیئے

Mar 05, 2012

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے سپر سانک براہموس کروز میزائلوں کو پاکستانی سرحد کے قریب مغربی سیکٹر میں فوج کے حوالے کر دیا ہے جبکہ میزائل رجمنٹ کی تعیناتی سے قبل اس کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنانے کیلئے گزشتہ روز میزائل کا حتمی تجربہ کیا گیا، بھارتی میڈیا نے فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ آواز سے تین گنا تیز رفتار سے سفر کرنے والے اور فضا سے فضا میں 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ان میزائلوں کی پہلی رجمنٹ پاکستان سے متصل مغربی سرحد کے قریب تعینات کر دی گئی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجستھان کے علاقے براہموس میں صلاحیتوں کی جانچ پڑتال کیلئے گزشتہ روز اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، یاد رہے کہ آواز سے تین گنا تیز رفتار سے سفر کرنے والے اس میزائل کو بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور روس کی فیڈرل سٹیٹ یونیٹری، انٹرپرائزز (این پی او) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
براہموس
مزیدخبریں